وزیر بلدیات کا اچانک چڑیا گھر کادورہ،جانوروں کی خوراک کاجائزہ

 وزیر بلدیات کا اچانک چڑیا گھر کادورہ،جانوروں کی خوراک کاجائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ چڑیا گھر کے اچانک دورے کا مقصد صحیح صورتحال معلوم کرنا ہے کیوں کہ لوگوں کی شکایت تھی کہ جانوروں کو ٹھیک سے خوراک نہیں دی جاتی، لیکن میں نے آکر خود جائزہ لیا اور دیکھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہتھنی نورجہاں بیمار ہے جسکا بہتر علاج ہورہا ہے لیکن جب غیر ملکی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچے گی تو مزید بہتر علاج ہوسکے گا جبکہ جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کی صحت کو مانیٹر کرنے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں سول سوسائٹی کے ارکان اور ڈاکٹرز شامل ہیں۔ ناصر شاہ نے چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں کوپھل بھی کھلائے ۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت کی خصوصی درخواست پر آسٹریلیا سے ماہر ڈاکٹر فرینک گورز پاکستان آرہے ہیں جس کے بعد تین رکنی ٹیم جس میں ڈاکٹر فرینک ، ڈاکٹر عامر خلیل اور ڈاکٹر مرینہ شامل ہیں وہ کراچی چڑیا گھر کی بیماری ہتھنی کا علاج کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں