سکھر ،ریلوے اراضی پر قائم 2غیر قانونی دکانیں مسمار

سکھر ،ریلوے اراضی پر قائم  2غیر قانونی دکانیں مسمار

سکھر(نمائندہ دنیا)محکمہ ریلوے سکھر کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،ریلوے کی اراضی پر قائم دو غیر قانونی دکانیں مسمار کردیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ ریلوے سکھر کی جانب سے سرکاری اراضی قابضین سے واگز ار کرانے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

گز شتہ روز اسسٹنٹ انجینئر ریلوے ابوبکر شوکت اور ایس ایچ او ریلوے تھانہ سکھر الطاف حسین کی زیر نگرانی ریلوے پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائن ہیڈ کوار ٹر روڈ کے قریب بندھانی محلے میں ریلوے کی زمین پر غیر قانونی طورپر بنائی گئی دوکانیں مسمار کر دیں ۔ ریلوے کی زمین پر بنائی گئی دکانوں کی مالیت 32 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں