کشمور،بچوں میں تعلیم و کھیلوں کے فروغ کیلئے تقریب

کشمور،کنری (نمائندگان دنیا) رائٹ اینڈ پلے این جی او کی جانب سے بچوں میں تعلیم و کھیلوں کے فروغ کے لئے گورنمنٹ پرائمری اسکول ایریگیشن کالونی نمبرون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔
جس میں 10اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر بچوں نے ویلکم ٹیبلو پیش کیا جسے معزز مہمانوں نے بہت پسند کیا، بعد ازاں مختلف پروگرامز و کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا میں سید غلام شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔ کنری میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہلال پبلک اسکول میں سیکڑوں بیواؤں، غریب ومستحق خواتین میں سلے ہوئے کپڑے اور طلبہ وطالبات میں نئے جوتے تقسیم کئے گئے ،اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے سابق امیر خلیل احمد کھوکھر اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع عمرکوٹ کے صدر تاج محمد کھوکھر بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پریشان افراد کا تن ڈھانپنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن نے ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے تاکہ غریب افراد اور طلبا کی مشکلات کچھ کم کی جاسکیں۔