ترقی کیلئے نوجوانوں کو جدیدتعلیم دینا ناگزیرہے ، دھامراہ

ترقی کیلئے نوجوانوں کو جدیدتعلیم دینا ناگزیرہے ، دھامراہ

حیدرآباد، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ) سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کوجدید اوراعلی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرکے ہی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔۔۔

حکومت سندھ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے کوشاں ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسرائیونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی جانب سے سی کام15ایونٹ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقابلوں میں حیدرآباد بھر سے تقریبا 200طلبانے حصہ لیا تقریب میں سینیٹرعاجز دھامراہ نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طالبعلموں میں اسناد تقسیم کیں اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ لاڑکانہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب میں خواتین کے حقوق کے جائزے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیشن کی ریجنل کوآرڈینیٹر غفرانہ آرائیں، ویمن ایکشن فورم کی رہنما ڈاکٹر حسین مسرت سمیت مختلف تنظیموں کے رہنمائوں، صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، سیمینار میں شرکا نے لاڑکانہ میں خواتین کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے دفاتر میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے ، ہم خواتین کے مسائل کے حوالے سے ایف آئی اے کو کوئی خط یا مواد بھیجتے ہیں لیکن اس کا مناسب جواب نہیں ملتا جب کہ باقی ادارے ہمارا ساتھ دیتے ہیں، اکثر لڑکیاں دارالامان جانے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ وہاں پولیس کا عملہ ناکافی ہے جس میں اضافہ کیا جائے ،جرگوں پر پابندی لگا کر ایسی خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے ، ہم کسی خاتون کو معاشی طور پر سپورٹ نہیں کر سکتے ، دارالامان میں بجٹ نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو کم ہے اور وہاں ڈاکٹرز نہیں ہیں ، وکلاخواتین کو بلاتاخیر عدالتوں میں پیش کر کے ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ میرپورخاص میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں مڈل کلاسز کے سال 2023 کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا ،مہمان خصوصی چیئرمین حاجی محمد علی نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو کیش انعام دیا۔ سکھر میں گزشتہ روز اسامہ پبلک ہائی اسکول میں امتحانات کے نتائج کے اعلان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں تمام کلاسز کے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں اسناد، انعامات، شیلڈز، تحائف تقسیم کئے گئے۔

دھامراہ

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں