ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو چالان گھروں پر بھیجنے کا فیصلہ

ٹریفک  قوانین کی  خلاف  ورزی  کرنے  والے  شہریوں کو چالان  گھروں  پر  بھیجنے  کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو چالان گھروں پر بھیجے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک سگنل توڑنے والوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چالان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لیے شاہراہوں پر اے این پی آر کیمرے لگائے جائیں گے۔ ڈی آئی جی احمد نواز کا کہنا ہے کہ اے این پی آر سسٹم اسلام آباد اور لاہور میں کامیابی سے کام کررہا ہے، اب کراچی میں پہلے مرحلے میں 26 انٹر چینج پر کیمرے لگائے جائیں گے، اے این پی آر کیمرا سسٹم محکمہ ایکسائز کے ساتھ لنک ہوگا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گھروں پر چالان بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے کراچی میں دن میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے بھاری ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں