انٹر کے امتحانات میں نقل نہ رک سکی

انٹر کے امتحانات میں نقل نہ رک سکی

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی زیر نگرانی ہفتے کو بارہویں جماعت کا فزکس اور دوپہر کے وقت گیارہویں جماعت کا باٹنی کا پیپر لیا گیا ۔۔

دونوں پرچوں میں سوالیہ پرچہ حسب معمول امیدواروں کے ہاتھوں میں آتے ہی آئوٹ ہوگیا اور امیدواروں نے کھلے عام نقل کی ،سیپکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر امتحانی مراکز میں امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دریں اثنا لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی ویجی لینس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکزسے 88 امیدواروں کو کاپی کیس پر اور 83 متبادل امیدواروں کو پکڑ کر امتحانی مراکز سے باہر کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں