گھر سے ماں بیٹے کی لاش ملنے کا معاملہ، چار افراد زیر حراست

گھر سے ماں بیٹے کی لاش ملنے کا معاملہ، چار افراد زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف قائد آباد میں گھر سے ماں بیٹے کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں ایک قریبی رشتہ دار بھی بتایا جاتا ہے۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔ کرائم سین یونٹ کی جانب سے بھی شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔ کئی فنگر پرنٹس بھی ملے ہیں، جن کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ خاتون کو تیز دھار آلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا تھا، جبکہ دو سالہ بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبو دیا گیا تھا۔ مقتولہ عدت میں تھی، اس کے شوہر کا انتقال چار ماہ قبل ہوا تھا۔ پولیس کو اب تک کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں