آئی آئی چند ریگر روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی

آئی آئی چند ریگر روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مصروف ترین سڑک آئی آئی چند ریگر روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی۔ آئی آئی چند ریگر روڈ پر 6 انچ قطر کی پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ضیا الدین روڈ سے آئی آئی چند ریگر روڈ جانے والی سڑک پر پانی جمع ہوگیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان نے کہا کہ پانی کی لائن کو پمپنگ اسٹیشن سے بند کردیا گیا ہے اور پانی کے اخراج کے لیے سکشن مشین پہنچ گئی ہے، پانی کی پائپ لائن کیسے متاثر ہوئی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں