سینئر اخبار فروش صغیر بخاری زیر علاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی قائد آباد کے اخبار ڈپو کے سینئر اخبار فروش سید صغیر شاہ بخاری آپریشن اور سرجری کے لئے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اہل خانہ کی جانب سے اخبارات کے مالکان، صحافیوں اور اخبار فروشوں سے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لانڈھی قائد آباد کے اخبار ڈپو کے سینئر اخبار فروش و انجمن اخبار فروشان کراچی کے مرکزی رابطہ سیکریٹری سید صغیر شاہ بخاری کی گزشتہ برس دسمبر کے آخری ہفتے میں ڈپو پر اخبار لیتے ہوئے ایک حادثے میں بائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔