پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف لانڈھی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

 پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف لانڈھی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی صنعتی ایریا مرتضیٰ چورنگی کے قریب اطراف کے مکینوں کی کثیر تعداد جمع ہوئی اور علاقے میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے بندش اور اس کے نتیجے میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے دونوں ٹریک بلاک کردیے، جس کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ، اطراف کی سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں 14،14 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور فالٹ کے نام پر الگ پریشانی جھیلنا پڑتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں