چینی قونصل جنرل کی وفد کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات

چینی قونصل جنرل کی وفد کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند سے چینی قونصل جنرل ینگ ینگ یونگڈونگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ قونصل جنرل کے ہمراہ وفد میں چائنیز ایسوسی ایشن کے ارکان شامل تھے۔

پولیس چیف سے ملاقات میں چینی وفد نے شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔ چینی وفد نے پولیس چیف کو کراچی میں مقیم چینی شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جسے پولیس چیف نے فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس چیف نے ایس ایس پی فارن سیکیورٹی سیل کو چائنیز کی سیکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں