ڈمپر نے موٹر سائیکل لوڈر کو روند ڈالا، باپ ہلاک، بیٹازخمی

ڈمپر نے موٹر سائیکل لوڈر کو روند ڈالا، باپ ہلاک، بیٹازخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افرادجاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل لوڈر کو روندڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں متوفی کی شناخت 35سالہ میرجان جبکہ زخمی کی شناخت 13 سالہ دل محمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی اور مضروب باپ اور بیٹا ہیں، دونوں افراد موٹر سائیکل لوڈر پر سوار تھے، جو کچرا جمع کرتے تھے۔ شارع پاکستان عائشہ منزل پی ایس او پمپ کے قریب تیزرفتارگاڑی نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کو روندڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں شوہر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی و جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی اسپتال پہنچایا، جہاں متوفی کی شناخت 60سالہ یاسین ولد مسلم جبکہ زخمی کی شناخت 50 سالہ روشن زوجہ یاسین کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی اور زخمی خاتون میاں بیوی اور فیڈرل بی ایریا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ قائد آباد پل پر ٹریفک حادثے میں 50 سالہ یونس آغا جاں بحق ہوگیا، جو موٹر سائیکل پر سوار تھا، جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ سپرہائی وے اسحاق بلوچ گوٹھ درگار ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں داؤد ولد غلام حیدر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ذکریا گوٹھ کچی آبادی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 18 سالہ فیضان ولد آصف چل بسا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں