سالڈ ویسٹ نے ضلع وسطی میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا

سالڈ ویسٹ نے ضلع وسطی میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کی بہتری اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلع وسطی میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد زون میں دہلی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں تقریباً 500 سے زائد طالبات نے پروگرام میں شرکت کی۔ گینزو کمپنی کے کنسلٹنٹ محمد خالد نے اس موقع پر بچوں کو ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے کام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور علاقوں سے کچرا اٹھانے سے لے کر لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کے مرحلے کے بارے میں بتایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں