موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم، تربیت، اور عوامی آگاہی پر ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستا ن نے مقامی ہوٹل میں موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم، تربیت، اور عوامی آگاہی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد صوبے کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کی پالیسیوں، منصوبوں اور پروگراموں کے نفاذ کی صورتحال کو اجاگر کرنا تھا۔
خلاء کی نشاندہی کرنا اور ٹارگٹڈ حل نکالنا، ماہرین اور شرکاء کے ساتھ طے شدہ انٹرایکٹو ورکنگ گروپ سیشنز تعلیم، تربیت اور عوامی آگاہی میں اضافے کے لیے سندھ کے لیے مخصوص اہم راستے تشکیل دینے پر اختتام پذیر ہوئے ۔ یہ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے پروگراموں کے سلسلے کی آخری ورکشاپ تھی۔تقریب کے آغاز میں، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی، ڈاکٹر ثمینہ قدوائی نے موسمیاتی تبدیلیوں اور سمندروں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا اور کہاکہ سمندر اور موسمیاتی تبدیلی کے درمیان مضبوط تعلق ہے ۔ اکثر ایک نظر انداز مسئلہ، اس پر فوری عمل کرنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے ۔ سینئر ڈائریکٹر پروگرامز ڈبلیو ڈبلیو ایف ڈاکٹر مسعود ارشد نے زور دیا کہ اس وقت یہ بات عام ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔