بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو کردار ادا کرنے کی ہدایت

بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو کردار ادا کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانزیشن افسر کالعدم بلدیہ شرقی فیض احمد شیخ کی صدارت میں میلاد النبی ؐ کے موقع پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں میونسپل کمشنر گلشن اقبال ٹاؤن جاوید کلوڑ، میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن دریا خان پتافی اور میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن منور حسین ملاح سمیت ضلع شرقی کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے افسران، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ نے کہا کہ میلاد النبیؐ کے حوالے سے ٹاؤنز کی معاونت سے دینی فریضہ سمجھ کر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جلوس، محافل اور مساجد کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور پانی وسیوریج کے مسائل کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں