رواں ماہ پکڑی جانے والی منشیات کی تفصیلات جاری

رواں ماہ پکڑی جانے والی  منشیات کی تفصیلات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سندھ اور نگ زیب پنہور نے ستمبر میں پکڑی جانے والی منشیات کی تفصیلات جاری کردیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عاطف رحمان کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں ۔یکم ستمبر سے 20 ستمبر تک صوبے بھر 13 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کی تعداد 14 رہی ،ایک گاڑی اور 6 موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ایک کلو 50 گرام ہیروئن جبکہ 25 کلو 310 گرام چرس پکڑی گئی ۔کرسٹل ( منشیات ) ایک کلو 780 گرام جبکہ 400 لٹرغیر قانونی شراب بھی پکڑی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں