نگراں وزیر صحت کی سیکریٹریٹ اسٹاف کو ہپاٹائٹس بی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

نگراں وزیر صحت کی سیکریٹریٹ اسٹاف کو ہپاٹائٹس بی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت منسٹر سیکریٹریٹ اسٹاف کا اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، سیکشن آفیسرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

نگراں وزیر صحت نے کہا کہ تمام اسٹاف سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کریں،کرپشن، بدتمیزی یا کاموں میں تاخیر ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا،تاخیری حربوں کے بجائے اپنے ذمہ کاموں کو فوری حل کریں،ہمیں کم وقت میں ہنگامی بنیادوں پر زیادہ کام کرنا ہے ،اسٹاف میں اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو براہ راست مجھے بتاسکتا ہے ۔دفتر میں پان، گٹکا، چھالیہ سگریٹ کا ہرگز استعمال نہ کریں۔سائلین کو بھی پان، گٹکا چھالیہ، نسوار اور سگریٹ استعمال نہ کرنے کا پابند کریں،اس موقع پر منسٹر سیکریٹریٹ کے تمام اسٹاف کو ہپاٹائٹس بی ٹیسٹ بھی کروانے کی ہدایت بھی پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں