ٹی ایم سی اورنگی کاایک ارب4کروڑ کا بجٹ پیش

ٹی ایم سی اورنگی کاایک ارب4کروڑ کا بجٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیرصدیقی اورمیونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغافہدکے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کاپہلا بجٹ برائے مالی سال 2023-2024 کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کا متوازن بجٹ پیش کردیا ہے ۔

غیر ترقیاتی کاموں کا تناسب 60.29 فیصد جبکہ ترقیاتی مصارف کا تناسب 39.71 فیصد ہے جو پچھلے بجٹ کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے ۔ ٹاؤن چیئرمین نے بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 41 کروڑ 50لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 63 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں آئندہ مالی سال کے ذرائع آمدن میں حکومت سندھ سے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 72کروڑ روپے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے، انتظامیہ اورنگی ٹاؤن نے اپنے ذرائع آمدن 3 کروڑ 50 روپے ،حکومت سے متوقع گرانٹ کی مد میں 2 کروڑ 50لاکھ روپے ، اوزیڈ ٹی کے بقایا جات کی مد میں 25کروڑ روپے جبکہ کل آمدن برائے 2022-23 کی مد میں 1ارب 04 کروڑ 50 لاکھ روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ ٹاؤن چیئرمین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا بجٹ متوازن ہے تنخواہوں میں35فیصد اضافہ جسکی وجہ سے غیر ترقیاتی مصارف کا تناسب بڑھ گیا ہے مختلف شعبہ جات کے تحت رقم تجویز کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں