تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،عمران سولنگی

 تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،عمران سولنگی

کراچی (این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر عمران سولنگی نے حیدر ی مارکیٹ کے دورے کے موقع پر دکانداروں وتاجروں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عمران سولنگی نے کہا کہ حیدری مارکیٹ کراچی کی بڑی مارکیٹ ہے جہاں روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے ۔۔

اس مارکیٹ سے ہزاروں بڑے چھوٹے تاجروں کا روزگار جڑا ہوا ہے ، تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ا نہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تاجر برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، معاشی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوتی ہے جس ملک کی معاشی صورتحال مضبوط ہوگی وہی ترقی کی منازل بھی تیزی سے طے کرے گا۔ اس موقع پر آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر سید فرازاحمد نے اسسٹنٹ کمشنر عمران سولنگی کی جانب سے حیدری مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، اس موقع پر آل حیدری بزنس ٹریڈرز کے صدر محمد اکرم حسین نے کہا کہ آل حیدری بزنس ٹریڈرز تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے حیدری مارکیٹ سے سرکار کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپیہ ٹیکس کی مد میں وصول ہوتا ہے اس کی بہتری کیلئے حکومت جامع اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں