ضلع کورنگی کے تھانوں کی کارکردگی رپورٹ طلب

ضلع کورنگی کے تھانوں کی کارکردگی رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی آفس کورنگی پولیس کے کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں ایس ایس پی کورنگی نے ضلعی افسران کو سخت احکامات جاری کیے۔۔

 اور تمام تھانوں کی دو ہفتوں کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ، لینڈ گریبنگ ،قبضہ یا جرائم پیشہ افرادکی سرپرستی میں ملوث افسر یا اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ عادی جرائم پیشہ گٹکا فروش، منشیات سپلائرز اور مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں ۔ تکنیکی بنیاد پر اہم کیسز میں فوری پیش رفت کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں