کراچی کو آلودہ ترین شہر قرار دیا جانا خطرے کی گھنٹی ، سعید راجپوت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن کے صدر سعید راجپوت نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والے اداروں کی جانب سے دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کراچی کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جوکہ انسانی صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔
گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی میں فوری طور پر ماحولیاتی ایمرجنسی کا نفاذ کرے ، کچرا جلانے کا سنگین جرم کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو گراؤنڈ کردیا جائے ۔سعید راجپوت نے مزید کہا کہ درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے۔