گڈاپ ٹاؤن:2ارب11کروڑ29 لاکھ روپے کا بجٹ پیش
کراچی (رپورٹ:آغا طارق )چیئر مین ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ حاجی طارق عزیز بلوچ نے 2ارب 11کروڑ 29لاکھ 20 ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا ۔بجٹ میں11 لاکھ 2ہزار 995 روپے کی بچت ظاہر کی گئی ہے ۔
او زیڈ ٹی اور اپنے ذرائع آمدنی کا تخمینہ1ارب 83 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھا گیا،اصل آمدنی 28 کروڑ،کل میزان تخمینہ جات آمدنی 2 ارب 11 کروڑ 29لاکھ 20ہزار روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات ،تنخواہوں کا تخمینہ 98 کروڑ 88 لاکھ 86ہزار 5روپے لگایا گیا،مصارف 32کروڑ 78لاکھ 31ہزار روپے ، دیکھ بھال ومرمت کیلئے 12کروڑ 48لاکھ روپے ،ترقیاتی اخراجات ،واٹر سپلائی کے لیے 11کروڑ،سڑکوں کے لیے 7 کروڑ20 لاکھ،نکاسی آب کے لیے 7 کروڑ 10 لاکھ ،تعمیرات کے لیے 1 کروڑ 20لاکھ،اسٹریٹ لائٹس کے لیے 80 لاکھ،فلاح وبہبود کے لیے 50 لاکھ،سالڈ ویسٹ کے لیے 10لاکھ،پارکس کے لیے 63لاکھ جب کہ جاری ترقیاتی کام وبقایا جات کی ادائیگی کے لیے 34 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پرٹاؤن چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنایا گیا ہے ، ترجیحات میں عوام کو بہتر سہولتیں دینے کی کوشش کی ہے جس میں اسٹریٹ لائٹس،صحت صفائی،تعلیم اور دیگر ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے گا۔