مطالبات کے حق میں طلبا کا دھرنا، آرسی ڈی شاہراہ بند

  مطالبات کے حق میں طلبا کا  دھرنا، آرسی ڈی شاہراہ بند

لسبیلہ(نمائندہ دنیا)بلوچستان ریزیڈنشل کالج اوتھل کے طلباء تعلیمی ادارے میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف سڑک پر نکل آئے اور مین آرسی ڈی شاہراہ بلاک کردی ۔طلبا کے دھرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا ۔۔

اور گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی جب کہ شاہراہ بند ہونے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا اور ٹریفک جام میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ۔اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالج میں بجلی ہے نہ ہی پانی ہے جب کہ اساتذہ کی بھی کمی ہے جس کی وجہ سے تعلیم وتدریس متاثر ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں