آپریشن کا خوف،مطلوب ڈاکو نے گرفتاری پیش کردی

 آپریشن کا خوف،مطلوب  ڈاکو نے گرفتاری پیش کردی

میرپورماتھیلو (نمائندہ دنیا)اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت اہم مقدمات میں مطلوب ڈاکو لقمان چاچڑ نے اسلحہ سمیت گرفتاری پیش کردی۔

اس ضمن میں ایس ایس پی گھوٹکی منیر احمد کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ جرم کی دنیا چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کر دیں تو ان کو رعایت دی جائے گی ،جس کے بعد درجنوں مقدمات میں مطلوب عادی مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق گھوٹکی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈاکو لقمان چاچڑ کے خلاف مختلف تھانوں میں اغواء برائے تاوان، قتل،رہزنی و ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکو کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ ڈاکو لقمان چاچڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پیغام اور آپریشن کے خوف سے گرفتاری پیش کی ہے اور وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد اچھی زندگی گزارنے کا خواہش مند ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں