کنسٹرکٹرز اپنے کردار سے تبدیلی لائیں، انجینئر اشفاق

 کنسٹرکٹرز اپنے کردار سے تبدیلی لائیں، انجینئر اشفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ )اور کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن (کے سی اے )کے اشتراک سے کراچی میں ایک سیمینار تعمیراتی انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور پاکستان کی معاشی صورتحال کے موضوع پر منعقد ہوا۔۔

 جس میں ملک بھر سے کنسٹرکٹرز کے علاوہ انجینئرز ، کنسلٹینٹس ،بار کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات پیش کئے ۔اس موقع پرمہمان خصوصی اور کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انجینئر اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ کنسٹرکٹرز اپنے کردار سے اپنے اندر تبدیلی لائیں، پاکستان کے اساسوں کی معیاری تعمیر کرنے سے ملک کا نام ہوگا۔کرپٹ عناصر کی صف میں مت کھڑے ہوں۔ وائس چیئرمین (کیپ )نعیم کاظمی نے سسٹم کے نام پر ہونے والی کرپشن اور سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی)اور انکم ٹیکس کے نوٹسز پر توجہ دلائی کہ ایڈوانس ٹیکس دینے والوں کو پریشان اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نام پر بلیک میل کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں