مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام کے دشمن ،سنی تحریک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،شہزاد ،آفتاب، مبین اور سلیم قادری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔
وفاقی وصوبائی حکومت اور ملکی سلامتی کے ادارے فرقہ واریت پھیلانے والوں کو نکیل ڈالیں۔سنی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔