اوران اوراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
کراچی(پ ر)اوران نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشنکے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرلی ۔ تعاون کا مقصد خواتین کیلئے تیارکردہ کینسر سے بچاؤکے اہم منصوبے ’’صنف آہن‘‘ کو پیش کرنا ہے ۔۔
جو کینسر کی تشخیص کے سلسلے میں مالی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہر سال 90ہزار پاکستانی خواتین میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے ۔پچاس فیصد خواتین آگاہی نہ ہونے اور مالی طور پر مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے اس بیماری سے مرجاتی ہیں۔