لیڈی ڈاکٹر کو وکیل کے بیٹے کا علاج کرنا مہنگاپڑگیا،مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر )لیڈی ڈاکٹر کو بیٹے کا علاج کرنا مہنگا پڑ گیا۔وکیل نے بیٹے کا صحیح علاج نہ ہونے پر خاتون ڈاکٹرکیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق بہادر آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو وکیل کے بیٹے کا علاج مہنگا پڑ گیا۔
وکیل نے بیٹے کی انگلی کا صحیح سے علاج نہ کرنے پر لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ مقدمہ میں مدعی سہیل خان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ اپنے بیٹے علیان کو انگلی پر کٹ لگنے کے بعد نجی اسپتال لے کر گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے اس کے غلط ٹانکے لگائے جس کی وجہ سے زخم میں پس پڑ گئی ۔ دوسری جگہ سے علاج کروایا تو نگلی ٹھیک ہوئی ۔ لاپرواہی پر لیڈی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔