منشیات اور گٹکا فروشوں سمیت 22 ملزمان پکڑے گئے

منشیات اور گٹکا فروشوں سمیت 22 ملزمان پکڑے گئے

محراب پور،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ) سی آئی اے پولیس نوشہرو فیروز نے ہالانی اورٹھارو شاہ تھانوں کی حدود سے قدرت اللہ پٹھان کو1100 گرام چرس،حیدر علی کو 170 گٹکوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

نوشہرو فیروز پولیس نے بھی ملزم احسان علی کھوسو کو 530 گرام چرس، پستول، گولیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دوملزموں نثار شاہ اور اکرم سیال کو گٹکے سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔اسی طرح مورو پولیس نے روپوش ملزم نعمت اللہ کو گرفتار کر لیا۔ لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ پنگریو سے نمائندے کے مطابق پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران 7 ملزموں کو گرفتار کرکے گٹکے برآمد کرلیے ۔پولیس کے مطابق بدین پولیس نے 3 گٹکا فروشوں کو حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے گٹکے برآمد کر لیے۔ حیدر آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں موٹر سائیکل لفٹر اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور شراب برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر پنہل ڈومکی کو گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزم سول اسپتال، ہیرآباد، ٹاور مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھاجبکہ سخی پیر پولیس نے منشیات فروش کامران علی اجمیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں