جیلوں میں ٹیلی میڈیسن سسٹم کے نفاذ کی تجویز پر اتفاق

کراچی(اے پی پی)نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات سندھ بریگیڈیئر (ر)حارث نوازنے کہا کہ قیدیوں کی صحت کو بہتر بنانے اور قیدیوں کو باہر کے اسپتالوں میں لے جانے کے خطرے کو کم کرنے کیلئے جیلوں میں ٹیلی میڈیسن کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ جیل خانہ جات پالیسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایس پی پی بی نے تمام جیلوں میں ٹیلی میڈیسن سسٹم کے نفاذ کی تجویز کو اپنانے پر اتفاق کیا ۔