پارک پر غیر قانونی تعمیرات کیس :بلڈر کوکام روکنے کا حکم

پارک پر غیر قانونی تعمیرات کیس :بلڈر کوکام روکنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر،این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کیس میں ڈی جی کے ڈی اے ،ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے 6 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عزیز ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بلڈر 1300 گز کے رفاہی پلاٹ پر قبضہ کر کے تعمیرات کر رہا ہے اور بلڈر نے ایس ٹی ڈی 2 پر بھی غیر قانونی تعمیرات شروع کردی ہیں۔سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ متعلقہ محکموں میں جعلی دستاویزات جمع کرا کے اجازت نامے حاصل کیے گئے اور خدشہ ہے کہ رفاعی پلاٹ پر تعمیرات کر کے کمر شل مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔عدالت نے بلڈر کو تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے ،ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے 6 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے گھریلو ملازمہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں نامزد ملزم علی حاشر کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ تفتیشی افسر کیس کا چالان عدالت میں جمع نہ کرا سکے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان اور طبی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں