روشن مستقبل کیلئے مثالی تعلیم و تربیت کی بنیاد ڈالنی ہوگی،ڈاکٹر فواد

 روشن مستقبل کیلئے مثالی تعلیم و تربیت کی بنیاد ڈالنی ہوگی،ڈاکٹر فواد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ اگر ہمیں پاکستان کا مستقبل روشن بنانا ہے تو اس کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر کے بچوں کی مثالی تعلیم و تربیت کی بنیاد ڈالنی ہوگی۔

یہ بات انہوں نے بچوں کے عالمی دن پر موجود اسکولوں کے بچوں اور اساتذہ کی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی ، ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرئیس، عظیم حیدر و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا روشن مستقبل آج کے بچوں کے ہاتھوں میں ہے اور ان کے آنے والے کل کی ذمہ داری گھر والوں کے بعد اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ۔ اس موقع پرڈاکٹر فواد کی قیادت میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں  بچوں اور اساتذہ نے  شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں