مشرف کالونی میں مفت طبی کیمپ،سیکڑوں افراد مستفید

 مشرف کالونی میں مفت طبی کیمپ،سیکڑوں افراد مستفید

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محمدی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے مشرف کالونی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا۔۔

 اور انہیں دوائیں تجویز کیں۔طبی کیمپ کے منظم انعقاد پر مکینوں نے محمد ی ویلفیئر اور سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا سراہا۔ اس موقع پر سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ایم ایس انصاری اور جنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سماجی تنظیم صحت،تعلیم،اسپورٹس سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔مشرف کالونی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔کیمپ میں ڈاکٹر عبدالقادر،ڈاکٹر عبدالعظیم،ڈاکٹر لبابہ سمیت 15 ماہر ین امراض اطفال،جلد،شوگر،بلڈ پریشر ودیگر نے سیکڑوں مرد، خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے 500 سے زائد مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے جب کہ آنے والے مریضوں میں ہزاروں روپے کی دوائیں تقسیم کی گئیں۔ ان کا کہناتھاکہ ایس ڈبلیو اے کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں