اسرائیل کی دہشتگردی نے دنیا کا امن تباہ کر دیا،ثروت اعجاز

کراچی(آن لائن)صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کا مکروہ اور ناپاک چہرہ دنیا کو دکھانے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی نے دنیا کا امن تباہ کر دیا ہے ۔
گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اسرائیل دھمکیاں نہیں بلکہ قتل کرنے پر تلا ہوا ہے ۔طاقت کے نشے میں چور اسرائیل نے نہ اسکول چھوڑے نہ اسپتال نہ پناہ گائیں۔اسرائیل اپنی خدسری کے باعث فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ۔اسرائیل غزہ میں جہاں بھی چاہتا ہے فضائی اور زمینیں حملے کرنے شروع کر دیتا ہے ۔غزہ میں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔مقامی افراد پناہ گزیروں کے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہے مگر وہاں بھی اسرائیل قتل عام کر رہا ہے ۔