لیاری کھڈا مارکیٹ:غیر قانونی رہائشی عمارت خالی،انہدام شروع

 لیاری کھڈا مارکیٹ:غیر قانونی رہائشی عمارت خالی،انہدام شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری کھڈا مارکیٹ میں غیر قانونی رہائشی عمارت عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرانے پر انہدامی کاروائی شروع کردی گئی۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ میں 6منزلہ رہائشی عمارت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرادی گئی ۔۔

جس کے بعد ڈیمولوشن اسکواڈ کی جانب سے عمارت مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق عمارت مسمار کرنے کیلئے مختلف فلور ز کو 40 سے زائد مزدوروں کے ذریعے مسمار کرنے کا کام کیا جارہا ہے ۔کارروائی میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس بھی شریک ہے ۔ عمارت مسمار کرنے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرکے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں