سائٹ ایسوسی ایشن میں پہلے ’’نسٹ آئیکون سینٹر‘‘کا افتتاح

سائٹ ایسوسی ایشن میں پہلے ’’نسٹ آئیکون سینٹر‘‘کا افتتاح

کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے احاطے میں نسٹ آئیکون سینٹرکے نام سے اپنا انڈسٹریل انوویشن آفس قائم کیا ہے ۔

 سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا اور نسٹ کے پرو ریکٹر ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ائر وائس مارشل ڈاکٹر رضوان ریاض(ستارہ امتیازملٹری)نے نسٹ کے دیگر اعلیٰ حکام اور ایسوسی ایشن کے اراکین کے ہمرہ آئیکون سینٹر کا افتتاح کیا۔ قبل ازیں دونوں آرگنائزیشن کے درمیان پہلے نسٹ آئیکون سینٹرکے قیام کے لیے ایک باضابطہ ایم او اے پر دستخط کیے گئے ۔سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر کامران عربی اور نسٹ کے ڈاکٹر رضوان ریاض نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے ۔کامران عربی نے صنعتوں کو درپیش مسائل کا حل نسٹ آئیکون سینٹر کے ذریعے تلاش کرنے کیلئے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نسٹ براہ راست یا ایسوسی ایشن کے ذریعے صنعتوں کے ساتھ ان کے عملی مسائل پر تعاون کر سکتا ہے جہاں تکنیکی حل کی ضرورت درکار ہو۔ڈاکٹر رضوان ریاض نے کہا کہ ہم صنعت اور اکیڈمیا کے باہمی رابطوں کواستوار کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں