پی پی کے سودا گر مہاجر ووٹر کا ضمیر نہیں خرید سکتے ،ظفر صدیقی

پی پی کے سودا گر مہاجر ووٹر کا ضمیر نہیں خرید سکتے ،ظفر صدیقی

حیدر آباد(نمائندہ دنیا)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدر آباد کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے کہاہے کہ لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے والے آج جئے بھٹو، جئے مہاجر کے نعرے لگوا رہے ہیں جوسیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 65کے مرکزی آفس کی افتتاحی تقریب میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے سینئر ڈسٹرکٹ جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی، جوائنٹ آرگنائزرز سعید عزیز، شہزاد قریشی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کے سیاسی سوداگر مہاجر ووٹر کا ضمیر نہیں خرید سکتے ، بلکہ باشعور سندھی بھی اب اپنا ووٹ انہیں نہیں دے گا، اب سندھ میں صرف حق پرست مستحکم ہونگے ۔نوید عباسی نے کہاکہ عام انتخابات 2024 ء میں ایم کیو ایم پاکستان تاریخی فتح حاصل کرے گی اور جو سیاسی سوداگر ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے سازش کررہے ہیں وہ ماضی کی طرح ناکام ہونگے ۔سعید عزیز نے کہاکہ این اے اور پی ایس پر مبنی کمیٹیاں ٹاؤن اور یو سیز میں بھرپور فعال ہو جائیں ، الیکشن کے حوالے سے حیدر آباد کو تاریخ رقم کرنی ہے اور یہ سب کچھ ہمارے اتحاد پر منحصر ہے۔ شہزاد قریشی نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن ملک دشمنوں ،عوام دشمنوں اور ملکی وسائل لوٹنے والوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور انشاء اللہ یہ جہاد بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں