میچ فکسنگ نہ کرنا خصوصی کھلاڑیوں کی صلاحیت،خالد مقبول
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈس ایبلٹی تو یہ ہے کہ آپ کو سچ بولنا نہ آتا ہو،کوئی اپنا ایمان سلامت رکھنا نہ جانتا ہو،ڈس ایبلٹی یہ ہے کہ آپ امانت نہیں رکھ پاتے ہوں، آپ حسد رکھتے ہوں۔۔
لالچ کرتے ہوں،مگر آج ہم جن کے ساتھ بیٹھے ہیں اللہ کا شکر ہے وہ یہ ڈس ایبلٹی نہیں رکھتے جس کے بعد جنت میں جانا مشکل ہو جائے ۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ 2023ء میں شاندار کامیابی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول نے مزید کہا کہ ان افراد کے پاس ایک ایبلٹی ہے یہ میچ فکسنگ نہیں کرسکتے بلکہ یہ قوم کی فکسنگ کر سکتے ہیں،یہ پیسے لیکر قوم کو ہراتے نہیں ہیں بلکہ یہ لوگ بغیر پیسے لیے قوم کو جتوا کر آئے ہیں۔