فقیدالمثال بہادری،25 لوگوں کی زندگیاں بچا لیں

فقیدالمثال بہادری،25  لوگوں کی زندگیاں بچا لیں

کراچی (پ ر) محمد عامر نے جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کراچی کے راشد منہاس روڈ پر کثیر المنزلہ کمرشل عمارت میں آتشزدگی کے دوران اپنے بیٹے سمیت 25 لوگوں کی زندگیاں بچا لیں۔

پلازہ میں 25 کے قریب لوگ پھنسے ہوئے تھے جن میں سے ایک لڑکے عبدالسبحان نے اپنے والد محمد عامر کو فون کال کی اور بتایا کہ پلازہ میں آگ لگ گئی ہے اور ہم لوگ یہاں پھنسے ہوئے ہیں جس پراس کے والد محمد عامر پلازہ کے پاس پہنچے ۔ محمد عامر، جو ایئر کنڈیشن کا کاریگر ہے نے فائر بریگیڈ سے کہا کہ میں اوپر جا کر لفٹ کھول سکتا ہوں ۔ محمد عامر فائر بریگیڈ کی سیڑھی سے ایک فائر فائیٹر کے ہمراہ اوپر پہنچا اور لمحوں میں لفٹ کا دورازہ کھولا اور پھر شیشہ توڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں