16ویں عالمی اْردو کانفرنس 30 نومبر سے شروع ہوگی

 16ویں عالمی اْردو کانفرنس 30 نومبر سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چار روزہ 16ویں عالمی اردو کانفرنس 2023کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کا انعقادحسینہ معین ہال میں کیاگیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف شاعر افتخار عارف، سینئر صحافی غازی صلاح الدین، معروف ادیبہ نور الہدیٰ شاہ ، قدسیہ اکبر اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے بریفنگ دی۔

 محمد احمد شاہ نے بریفنگ میں کہاکہ عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کریں گے ،کانفرنس میں 200 سے زائد ادیب شرکت کریں گے ، بھارت سے گلزار اور جاوید صدیقی آن لائن شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی اردو کانفرنس ایک روایت ہے اس کے بعد بہت سارے فیسٹیول شروع ہوئے ، ہم نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی بنیاد ڈالی،نفرت بہت زیادہ ہوچکی ہے وقت بہت گزر چکا ہے ، کوئی نہیں چاہتا کہ ادب کو عام کردیا جائے ، ہمیں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے چاہئیں۔معروف شاعر افتخار عارف نے کہاکہ مختلف زبانوں کو ایک چھت تلے جمع کرنا بہت بڑی بات ہے ۔نور الہدیٰ شاہ نے کہاکہ جتنے سیاسی جلسوں میں لوگ نہیں ہوتے اتنے لوگ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں آئے ہوئے تھے ، ادب وہ واحد چیز ہے جس سے آپ میں شعور پیدا ہوتا ہے ، اصل میں جو سننا چاہتے ہیں وہ ادبی لوگ ہیں، بولنے والے لوگ کھل کر بات کرتے ہیں، ہم بولنے والوں کو کبھی شرائط پیش نہیں کی گئیں کہ ہمیں کیا بولنا ہے اور کیا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں