بیرون ملک سے آنے والاشہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بیرون ملک سے آنیوالے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق شہری ائرپورٹ سے گھر پہنچا ، مسلح شخص تعاقب کرتے ہوئے آیا اوراسلحہ کے زور پر بیگ چھین کر فرار ہو گیا ۔بیگ میں یورو ، 13لاکھ نقدی ، دو موبائل فون اور جرمن نیشنل کارڈ تھے ۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کروادیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔