جعلی میٹھی چھالیہ تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ،ملزم گرفتار

جعلی میٹھی چھالیہ تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ،ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع سٹی میں جعلی طور پر میٹھی چھالیہ تیار کرنے والا گھر نما کارخانہ پکڑا گیا۔

پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے بڑی مقدار میں چھالیہ ، مشین اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔چھاپے کے دوران 85 کلو گرام چھالیہ اور مختلف برانڈز کی پیکنگ ملی ہے ۔ ملزم شیرباز ساتھیوں کے ہمراہ چھالیہ کو مختلف برانڈز میں پیک کر کے فروخت کرتا تھا۔چھاپا علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں مارا گیا۔ کارروائی انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر کی گئی۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں