پولیس مقابلے میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار،غیر قانونی ڈیزل پکڑاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں تھانہ سچل پولیس اور ملزمان میں فاریہ چوک پر فائرنگ کا تبادلہ ہو اجس کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوگئے ،ادھر ملیر میں منی ٹرک سے 3ہزار لٹر غیر قانونی ڈیزل کی سپلائی پکڑی گئی۔ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق ملزمان شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے ۔
پولیس موقع پر پہنچی توملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم کومصطفی ولد امید علی کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہوگئے ۔گرفتار ملزم سے غیرقانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔شہری سے چھینا ہوا موبائل فون اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ سچل کی حدود سے چھینی ہوئی ہے ۔زخمی ملزم کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرجانب ملیر کینٹ سے غیر قانونی ڈیزل سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منی ٹرک میں 3ہزار لٹر غیر قانونی ڈیزل لیکر جارہے تھے جو برآمد کرلیا گیا۔