جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں عالمی یوم ذیابیطس پر سیمینار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ذیابیطس اور اس سے متعلق پیچیدگیاں جیسے کہ اندھاپن، گردے ناکارہ ہو جانا، سٹروک، دل کا دورہ اور پیروں کاکاٹ دینا، مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بھاری اخراجات کا باعث بنتی ہیں۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر ہونے والے سیمینار میں اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی گئی ۔ شعبہ کنٹنیوڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ ذیابیطس کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث مستقبل میں ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے ۔