واٹرکارپوریشن میں گریڈ 16کی ملازمہ اہم عہدے پرتعینات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے ورلڈ بینک کے کراچی واٹر سیوریج سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ میں 2021میں حکومت سندھ سے چھٹی لے کر تعینات ہونے والی گریڈ 16کی ملازمہ معصومہ رضوی اثرورسوخ سے پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر بااثر شخصیت کی سفارش پر معصومہ رضوی کو دوبارہ یکم نومبر 2023سے جون2025 تک ملازمت فراہم کردی گئی ، ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کردی گئی۔دوسری جانب واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کی تعیناتی اتھارٹی کی منظوری کے بعد کی گئی، سفارش کا تاثر درست نہیں ہے ۔