پوسٹ آفس ورکرزہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات

پوسٹ آفس ورکرزہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات

کراچی (پ ر)سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان پوسٹ آفس ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 36 -اے ، اسکیم 33, کراچی کی مینیجنگ کمیٹی کے انتخابات کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔

جس کی نگرانی الیکشن کمشنر عبدالجلیل زبیدی نے کی اور غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صدارت کے لئے ایکشن کمیٹی پینل کے عبدالسلام آرائیں 138 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ۔ منیجنگ کمیٹی کے 14 دیگرممبران کے لئے سعدیہ کاظمی 138، ریحان کریم لاکھو 139، غلام نبی جتوئی 143، شاہد حسین 141، صائمہ امداد علی 139، عنالرشید 142، گل حسن مستوئی 139، ذاکر حسین زرداری 138، شمائلہ ایوب 138، محمد آصف 138، مشعل خان 138 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں