چوری میں ملوث ملزمان گرفتار مسروقہ سامان برآمد

چوری میں ملوث ملزمان گرفتار مسروقہ سامان برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبہار پولیس نے شہری کی شکایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبہار پولیس کو شہری محمد ابراہیم نے شکایت درج کروائی کہ اس کے ورکشاپ سے کوئی دو گلینڈر، ایک ڈرل مشین، ایک روٹر مین دروازے کی کھڑکی توڑ کر گیا ہے ۔ پولیس نے ورکشاپ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے تھوڑے ہی وقت میں ایک شخص کوگرفتار کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں