رزاق آباد سے تاریخی ورثہ چوکنڈی تک ثقافتی ریلی

رزاق آباد سے تاریخی ورثہ چوکنڈی تک ثقافتی ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ابراہیم حیدری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کلچر ڈے (ثقافتی دن) کے حوالے سے ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو کی قیادت میں ثقافتی ریلی مرکزی آفس رزاق آباد سے ہوتے ہوئے تاریخی ورثہ چوکنڈی تک نکالی گئی ۔

ثقافتی ریلی میں ہزاروں لوگوں نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھی گیتوں پر رقص کرتے ہوئے سندھ دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔ ثقافتی ریلی قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے چوکنڈی پہنچی جہاں ثقافتی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں سندھ کے نامور فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھتی ہے ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیب پر ناز ہے ہم سندھی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما سید خدا ڈنو شاہ، ٹاؤن ممبر اور پارلیمانی لیڈر سردار اختر عارفانی، مکھی اودھا مل اور دیگر نے کہا کہ ثقافتی دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ملیر کے مختلف علاقوں میں ثقافتی ریلیاں، کچہری اور موسیقی کی رنگا رنگ محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ابراہیم حیدری ٹاؤن کی جانب سے ثقافتی ریلی اور موسیقی کی محفل کرانا سندھ سے عقیدت اور محبت کا اظہار ہے ۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے بچوں کی جانب سے ثقافتی ٹیبلوز پیش کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں