بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے تحت تقریب کا انعقاد

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے تحت تقریب کا انعقاد

کراچی (پ ر)بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی جانب سے گزشتہ دنوں جوبلی کیمپس میں’’پائیدار فیشن‘‘کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں تیزی کے ساتھ بدلتے ہوئے فیشن کے سنگین اثرات پر روشنی ڈالی گئی اوراس کے خطرناک نتائج کے مقابلے کیلئے ذرائع کو برقرار رکھنے کا ذکر ہوا۔اس تقریب کے حاضرین میں کرافٹ اسٹوری ایف این کے ایشیا کی سی ای اوہما عدنان،پولی اینڈ ادرز اسٹوری کی بانی و سی ای اوآمنہ شیخ، اور انڈس ویلی آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کی ہیڈ آف اسکول آف فیشن اینڈ ڈیزائن آسیہ سیماب بھی شامل تھیں۔اس تقریب میں طالبعلموں کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں تیار کئے گئے پائیدار لیکن قابل فیشن ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔نمائش کئے گئے ملبوسات میں61مکمل اسمبل شدہ ملبوسات اور 100سے زائد وضع دار لوازمات شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں