چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،دوملزمان گرفتار

چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،دوملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈاپ پولیس کی کارروائی، چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک ملین سے زائد مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی، لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے ۔

 ملیر پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے رضا اور عزیز کو حراست میں لے لیا، ملزمان قیمتی گاڑی کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے مجموعی طورپر ایک ہزار440کلو چھالیہ برآمد کرلی، برآمد چھالیہ کی مالیت لوکل مارکیٹ میں ایک ملین سے زائد ہے ۔ چھالیہ اسمگلنگ کیلئے قیمتی گاڑی کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں